شاہ فیصل زون میں جشن آزادی ملی جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بسنے والوں کے لئے عطیہ خداوندی ہے جشن آزادی وطن کی حفاظت ،سلامتی اور ترقی کے عہد کے ساتھ ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منا یا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز شاہ فیصل کالونی کے مختلف فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الفطر کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پارکوں میں موجود عوام سے ملاقات کی اور اُن سے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے پارکوں میں موجود بچوں میں جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم ،جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کئے اور پارکوں میں 14اگست تک بچوں اور فیملیز کا پارکوں میں مفت داخلہ اور جھولے مفت کرنے کا اعلان کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف پارکوں کے دورے پر عوام کو پارکوں میں فراہمی کئے گئے۔

سہولیات پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر منظور عباسی اور میونسپل کمشنر کمال مصطفی کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ بلدیہ شرقی کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیاتی فرائض کی انجام دہی کو معمول کے مطابق انجام دیا جارہا ہے اور انشا اللہ بلدیاتی سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ بلدیہ شرقی کے چاروں زونز میں جشن آزادی ملی جوش جذبے کے ساتھ شایان طریقے سے منا یا جائے گا ۔ بلدیہ شرقی کی جانب سے آج شاہ فیصل زون سے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا اور انشا اللہ جشن آزادی کے موقع پر شاہ فیصل زون،گلشن اقبال زون ،جمشید زون اور کورنگی زون میں عوامی شمولیت کے ساتھ جشن آزادی منا یا جائے گا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر خوشیوں میں عوام کی شمولیت کے لئے چاروں وزنز میں مفت قومی پرچم کی تقسیم کئے جائیں گے اس سلسلے میں آج مورخہ 12 اگست2013ء بروز پیر شمع شاپنگ سینٹر چوک پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی افسران عوام میں قومی پرچم تقسیم کرینگے۔