شاہ فیصل زون میں متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ عید کی تعطیلات پر سنیٹریشن، باغات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کی چھٹیاں منسوخ
Posted on August 11, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران عوام تک بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور متوقع برسات کے پیش نظر ہنگامی خدمات کی انجام دہی پر مامور بلدیاتی محکموں کو الرٹ رکھا جائے، بروقت عوامی شکایات کے ازالے کئے شکایتی مراکز کو فعال رکھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی اور میونسپل کمشنربلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے انتظامات اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوامی کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے افسران بھی موجود تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نماز عید کے حوالے سے بلدیہ شرقی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں عید گاہوںپر انتطامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان المبارک ہو یا غیر متوقع برسات شاہ فیصل زون نے اپنے مکینوں کو مسائل سے پاک مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کہا کہ ہے بلدیہ شرقی کے چاروں زون میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور متوقع برسات کے پیش نظر ہنگامی خدمات کی انجام دہی پر مامور بلدیاتی محکموں کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ متوقع برسات اور عید الفطر کی چھٹیوں میں بلا تعطل سہولیاتی کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے۔
میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ عید کے تینوں دن بلدیہ شرقی کے تمام شکایتی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے کمال مصطفی نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے بلدیئہ شرقی کے چاروں زون میں رین ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا اور تمام افسران کو دفتر سے رابطے میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔