کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر متوقع برسات کے دوران علاقائی مسائل کے بروقت حل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے رین ایمرجنسی پلان تیار کر لیا گیا ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات باآسانی برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا۔
بروقت علاقائی مسائل کے حل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں برساتی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے۔
رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام دستیاب مشنری کو آن روڈ رکھا جائے ،برساتی پانی کی شاہراہوں اور گلیوں سے نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کارلانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
دوران برسات کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور بروقت عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے مرکزی آفس میں قائم رین ایمرجنسی کنٹررول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے اور تمام محکموں کی حاضری کنٹرول روم میں یقینی بنا ئی جائے۔
فوکل پرسن اسلم پرویز نے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے سیوریج فلوکو یقینی بنا نے کے لئے سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا ئیں اسلم پرویز نے کہا کہ دوران برسات برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ تمام علاقوں میں صفائی و ستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بھی انتظامات مکمل کئے جائیں۔