کراچی : ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی خصوصی ہدایت پر مون سون برسات سے قبل شاہ فیصل کالونی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔
گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون سمیت شاہ فیصل کالونی کے تمام نشیبی علاقوں میں نالوں کی صفائی کو یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ محکمہ بھاری مشنری اور مینول سطح پر افرادی قوت کو استعمال میں لاکر صفائی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے ایگزیگٹیوں انجینئر و فوکل پرسن اسلم پرویز نے کہا ہے کہ برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کو مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ فیصل زون کی جانب سے دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا گیا۔
عوامی سہولیات کی بروقت اور ہر ممکن فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کورت ہوئے عوامی نمائندوں اور عوام کے تعاون کے ذریعے مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔