شاہ فیصل ٹائون ماہ ربیع الاول کے موقع پر مثالی عوامی خدمات پر انجمن محمدیہ مرکزی شاہ فیصل کالونی نمبر5کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کیا گیا

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ عوامی خدمت کا درس دیا ہے ،درس قائد پر عمل کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ دران و کارکنان علاقائی ترقی ،عوامی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے بھی شب روز کوشاں ہیںان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے منتظمین انجمن محمدیہ مرکزی شاہ فیصل کالونی نمبر5 کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

وفد کی قیادت انجمن محمدیہ مرکزی کے شہاب قادری کررہے تھے اس موقع پر ٹائون آفسیر اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے ۔انجمن محمدیہ مرکزی کے رہنماء شہاب قادری نے مذہبی تہواروں خصوصاً ماہ محرم الحرام اورماہ ربیع الاول میں عوامی سہولتوں کی فراہمی اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کے قیام کو یقینی بنا نے کے حوالے سے حق پرست قیادت کی کاوشوں کی تعریف کی اور خدمات کے اعتراف میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ٹائون افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کیا ۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت ہمیشہ عوامی خدمت کا سفر بلا خوف خطر جاری رکھتے ہوئے عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے جدوجہد کی ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے قیام امن اور خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام اور ماہ ربیع الاول کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور تحاد و یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے علماء اکرام اور انجمن محمدیہ مرکزی کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

ZIA QADRI

ZIA QADRI