کنگ خان اکشے کمار سے مقابلے کیلئے تیار

Chennai Express

Chennai Express

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کنگ خان اکشے کمار کو مشکل مقابلہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ شاہ رخ خان عید پر اپنی ریلیز ہونی والی فلم چنائی ایکسپریس کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کیلئے کنگ خان نے ان دنوں ناہارا تھرا کے ضلع وائے میں بوریا بستر لگا رکھا ہے۔

اداکار اپنے دیگر تمام کام تیزی سے نمٹا رہے ہیں۔ کنگ خان کی فلم چنائی ایکسپریس عید کی چھٹیوں کے دوران ریلیز ہو رہی ہے جبکہ اکشے کمار کی ونس اپون اے ٹائم بھی اس کے ساتھ ریلیز ہو گی اور اس طرح دونوں اداکار مقابلے کے میدان میں آمنے سامنے ہونگے۔