ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے کام میں یکتا ہونے کے باعث ان کی اداکاری کے اعتراف میں پہلے نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں ان کا مومی مجسمہ سجایا گیا تھا اب کنگ خان کا ایک تھری ڈی پرنٹڈ ماڈل بھی ان کی فن میں خدمات کے اعتراف میں سجا دیا گیا ہے۔
اداکاری میں نیا پن دینے اور عمدہ پرفارمنس کے اعتراف میں شاہ رخ خان کو مشہور فلمساز اداروں ریڈ چلی اور وی ایف ایکس نے آٹو ڈیسک کے تعاون سے انھیں ایک خاص تحفہ دیا ہے اور شاہ رخ خان کے لیے ان کے قد کے برابر بھارت کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ ماڈل تحفے میں دیا ہے جس پر شاہ رخ خان کے دستخط بھی ہیں۔ اس موقع پر اداکار شاہ رخ خان نے کہا ’’یہ ریڈ چلی‘ وی ایف ایکس اور آٹوڈیسک کی جانب سے پیش کیا گیا پہلا لائف سائز تھری ڈی پرنٹڈ ماڈل ہے۔
اس مجسمے کی بناوٹ پر پتہ چلتا ہے کہ ٹیکنالوجی کس قدر انسانی زندگیوں پر حاوی ہو چکی ہے‘ مجھے فخر ہے کہ میں اس شاندار ٹیکنالوجی کا حصہ بنایا گیا ہوں‘ یہ بہت مختلف ہے اور میں اسے اپنے بچوں کو دکھانے کے لیے بے چین ہوں۔ یہ چاندی کا اور چمکدار مجسمہ میرے ایک خاص انداز میں بنایا گیا ہے‘ میں کیٹن ہیری ‘ ریڈ چلی وی ایف ایکس ٹیم اور آٹوڈیسک کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے یہ عمدہ کام سرانجام دیا‘ یہ کام کونمایاں کرنے والا مجسمہ ہے جو میں اب تک سرانجام دیتا آیا ہوں‘‘۔ یہ شاہ رخ خان کے قد کے برابر بنایا جانے والا مجسمہ بھارت ہی میں ڈیزائن کیا گیا اور دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا مسجمہ ہے۔