کنگ خان پر بھر پور اعتماد ہے : دپیکا پڈوکون

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ کنگ خان شاہ رخ پر بھرپور اعتماد کرتی ہیں۔ایک تقریب میں دیپیکا نے کہا انہیں شاہ رخ پر خود سے زیادہ اعتماد ہے وہ انکی ذاتی زندگی اور پیشہ وارانہ معاملات میں ان کے مشوروں پر عمل کرتی ہیں۔

دیپیکا نے دو ہزار سات میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اوم شانتی اوم” میں شارخ خان کے مقابل کام کیا۔ وہ فلم چنائی ایکسپریس” میں چھ سال بعد شاہ رخ خان کے ساتھ ایک بار پھر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اس بارے میں انکا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ چنائی ایکسپریس آٹھ اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے۔