ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سینما کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دبنگ خاناور مسٹر پرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ خان کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیجس کے بعد شاہ رخ نے فلمی دنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنے حریفوں دبنگ خان اورمسٹرپرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد 63 لاکھ 80 ہزار جب کہ عامر خان کی 61 لاکھ 60 ہزار ہے، شاہ رخ خان نے 2010 میں ٹویٹر پر اپنا اکانٹ بنایا اور اب تک وہ 6 ہزار 753 ٹوئٹس بھی کر چکے ہیں۔