کنگ خان خاتون پولیس اہلکار کو اٹھا کررقص کرنے پرمصیبت میں آگئے

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس کی ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے پولیس اہلکار کو گود میں لے کر رقص کیا جس پر اپوزیشن جماعت کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سالانہ ثقافتی میلے کی تقریب کے دوران کنگ خان نے خاتون کانسٹیبل کو گود میں اٹھایا اور اہلکار کے ساتھ رقص کیا۔

جبکہ تقریب میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی بھی شریک تھیں جن کی آنکھوں کے سامنے وردی میں ملبوس اہلکار کو اٹھائے شاہ رخ خان رقص میں مصروف تھے جنہیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پولیس اہلکار کو وردی میں ناچنے کی اجازت دینے سے پولیس کی بے عزتی ہوئی ہے۔

جب کہ ممتا بینر جی نے خاتون اہلکار کو وردی میں رقص کی اجازت دے کر آئین کی خلاف ورزی کی جو قابل گرفت جرم ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شارخ خان کو حال ہی میں وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے مغربی بنگال کا برانڈ سفیر مقرر کیا تھا۔