ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان رواں سال 257 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی شخصیت بن گئے ہیں۔
امریکی میگزین فوربز نے رواں سال بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلموں کے بعد کمائی میں بھی اپنی برتری ثابت کردی ہے۔ بالی ووڈ کنگ نے رواں سال 257 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ دبنگ سپر اسٹار سلمان خان 203 کروڑ کی کمائی کرکے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 127 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے تیسرے، بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی 119 کروڑ سے زائد کی کمائی کے ساتھ چوتھے اور میگا اسٹار امیتابھ بچن 112 کروڑ کمائی کرکے پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی چھٹے اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 112 کروڑ سے زائد کی کمائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔