کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ لانڈھی سے 2 یونٹ انچارج اور ایک جوائنٹ یونٹ انچارج کو حراست میں لیا گیا ہے۔
واسع جلیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اپنے کارکنوں اور رہنماں کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔