ممبئی (جیوڈیسک) غزل گائیکی کو امر کرنے والے جگجیت سنگھ کے مداح آج ان کی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
جگجیت سنگھ آٹھ فروری 1941ء کو راجھستان میں پیدا ہوئے۔ مرحوم جگجیت سنگھ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1966ء میں کیا۔
جگجیت سنگھ نے غزل شاعری کو اس طرح گایا کہ غزل گائیگی کو امر بنا دیا اور 70 کی دہائی میں دنیا انہیں ” کنگ آف غزل” کے نام سے جاننے لگی تھی۔ ان کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔
جگجیت سنگھ نے مرزا غالب کے کلام کو اس انداز میں پیش کیا کہ وہ ان کے دل میں رچ بس گیا۔ جگ جیت سنگھ کو فن کے اعتراف پر بھارت کا تیسرا بڑا سول اعزاز پدما بھوشن بھی عطا کیا گیا۔