پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کا آج 55 واں یوم پیدائش ہے۔ مائیکل جیکسن نے اپنے منفردانداز سے پاپ موسیقی پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انیس سو اٹھاون میں پیداہونے والے مائیکل جیکسن نے پانچ سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے کیریئرکا آغاز انیس سو چونسٹھ میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔ ان کا پہلا میوزک البم “آئی وانٹ یو بیک” تھا جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم” آف دی وال” نیانہیں موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان دلوائی۔
انیس سو بیاسی میں ان کے البم “تھرلر” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ مائیکل جیکسن کے مون واک ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت پائی۔ “تھرلر” دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایک حمد بھی ریکارڈ کرائی جس سے ان کے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔ مائیکل جیکسن چارسال پہلے دنیا سے رخصت ہو گئے تاہم اپنے گانوں کی صورت میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔