شاہ رخ کے بعد سلمان خان بھی دبئی میں گھر خریدنے کے خواہش مند

Sulman Khan

Sulman Khan

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور بچن خاندان کے بعد اب دبنگ خان سلمان بھی دبئی میں گھر خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سلمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے چند روز پہلے وہ اپنے بھائی سہیل خان کی فلم کے سلسلے میں دبئی گئے تھے۔

فارغ اوقات میں وہ دبئی میں گھر تلاش کرتے رہے۔ سلمان خود بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ دبئی میں گھر خریدنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا ہے وہ کام کے سلسلے میں ممبئی میں مقیم ہیں لیکن وہ دبئی میں رہنا پسند کریں گے۔ شاہ رخ اور بچن خاندان نے دبئی کے مصنوعی جزیرے پام جمیرا میں گھر خرید رکھے ہیں۔