استبول (جیوڈیسک)) شامی شہر حلب میں دریا کے بیچ و بیچ پر فضا مقام پر واقع سات سو سال قدیم مزار سلطنت عثمانیہ کے بانی خلیفہ عثمان کے دادا کا ہے۔ 1178 میں پیدا ہونے والے شاہ سلیمان 1236 میں ایک مہم کے دوران دریائے فرات میں ڈوب کر انتقال کر گئے۔
اسی دریا کے کنارے ان کا مزار تعمیر ہوا۔ فٹبال اسٹیڈیم کے برابر خستہ حال مزار ملک سے باہر ترکی کی زیر ملکیت یہ واحد علاقہ ہے۔ 2013 میں داعش کے جنگجوؤں نے گزشتہ ایک سال سے مزار کا محاصرہ کیا تو ترک پارلیمان نے داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کی منظوری دی۔
20 فروری کی رات درجنوں ٹینک اور 600 ترک فوجیوں نے شامی سرحد عبور کی اور حلب میں واقع شاہ سلیمان کے مزار سے باقیات اور مزار پر تعینات 40 فوجیوں کو واپس ترکی لے آئے تاہم ایک فوجی اہلکار ایکسیڈنٹ میں مارا گیا۔ uf