کراچی (جیوڈیسک) کراچی شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ کو ملک سے فرار کرانے والے چار ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دی گئیں، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان اور انکے ساتھی گرفتاری میں مزاحمت کررہے ہیں ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ سے ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزمان نواب علی جتوئی، بلاول ہاوس کے پروٹوکول افسر وصی اختر، خرم اور ائیرلائن ملازم سلمان عدالت سے بھاگ گئے۔
کچھ وکلا انھیں ملیر بار کے دفتر میں لے گئے تاہم بعد میں سلمان شاہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان کو ان کے مسلح گارڈز جن کی تعداد50کے قریب بتائی جا تی ہے ملیر بار کے دفتر میں موجود ہیں جنھیں اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایف اے اور پولیس اہلکار ملیر کورٹ میں موجود ہیں اور ملزمان کے وکیلوں سے ایف آئی اے اہلکار رابطے میں ہیں۔