کینو کے برآمدی ہدف کا تعین آج کیا جائے گا

Orange

Orange

کراچی (جیوڈیسک) کینو کے برآمدی ہدف کا تعین کرنے کیلیے ایکسپورٹرز کا خصوصی اجلاس ہفتہ کو سرگودھا میں ہوگا، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کی زیرصدارت اجلاس میں کینو کے ایکسپورٹرز 2016-17 کے سیزن کیلیے برآمدی حکمت عملی پر بھی غور کرینگے۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ سٹرس ڈیولپمنٹ فنڈ کے اغراض و مقاصد اور اس سے ترش پھلوں کی برآمدبڑھانے کیلیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا جائیگا۔

وحید احمد کے مطابق اجلاس میں روسی مارکیٹ میں درپیش مسائل پر غوراور ایران کوکینو کی برآمد بڑھانے کیلیے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال اگرچہ کینو کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوتی نظر آرہی ہے، کینو کی برآمد کا آغاز یکم دسمبر سے کیا جائے گا، برآمدی ہدف کا اعلان اکتوبر کے آخر میںہو گا۔