کرک: کرک کے علاقے کنڈی میں گیس لیک ہونے سے گھر میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنیوالوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث ہوا ،ماں نے بچوں کیلئے ناشتے کیلئے جیسے ہی دیا سلائی جلائی تو پورے کمرے کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے دھما کہ ہوا۔
جابحق ہونے والوں میں بچوں کی عمریں 7 سال سے 11 سال بتائی جارہی ہیں، جابحق ہونے والوں کو کرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر اسپتال پہنچا دیا گیا۔