کرک (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ممتاز نامی شخص کرک جیل سے رہائی کے بعد رشتہ داروں کے ہمراہ گھر واپس جا رہا تھا۔
انڈس ہائی وے پر کچ بانڈہ کے قریب مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ دو افراد موقع پر جبکہ تین ہسپتال میں دم توڑ گئے جن میں ممتاز خان، شیر افضل، نور بیان، حسن خان اور منور خان شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لواحقین اور مقامی افراد نے لاشیں انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔