کرک (جیوڈیسک) پارٹی قیادت سے اختلافات اور قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے سے انکار پر تحریک انصاف کے کارکن کرک میں ناصر خان خٹک کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ریلی بھی نکالی۔
نعرے لگاتے مظاہرین صدام چوک میں ناصر خان خٹک کا پتلا جلا رہے تھے کہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔
جھلسنے والے دو افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء حاجت غنی ملنگ کی زیر قیادت ہونے والے مظاہرے میں خٹک اتحاد کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔