کشن گنگا منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان

Violation

Violation

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور لاہور میں شروع ہو گیا۔ پاکستان نے اعتراض اٹھایا ہے کہ کشن گنگا منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

لاہور میں پانی پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستانی انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا اور بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر کشوندر وہرہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور زور دیا ہے کہ بھارت کشن گنگا منصوبے میں تبدیلی لائے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بات چیت کے اگلے 3 ادوار میں دریائے چناب پر مجوزہ مزید 4 منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔