پتنگ بازی خونی کھیل اور قابل سزا جرم ہے، خلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی۔ سلمان غنی

 Salman Ghani Meeting

Salman Ghani Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور سلمان غنی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل اور قابل سزا جرم ہے ،خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنے ایک بیان میں ڈی سی او نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل پتنگ بازی سے روکیں اور ان پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کریں اور ذمہ داران کے خلاف فوری سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے مزید حکم دیا کہ پتنگ بازی بازوں اور پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون کیا جائے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ ضلع بھر میں پتنگ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔