پتنگ سازی و منشیات فروشی میں ملوث 6 افراد گرفتار

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پتنگ سازی و منشیات فروشی میں ملوث 6 افراد گرفتار، 450 پتنگیں 15 لیٹر شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی گائوں وہیگل میں چھاپہ مار کر پتنگ سازی میں مصروف منیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 400 پتنگیں اور پتنگ سازی کا سامان بر آمد کر لی، مصطفی آباد میں پتنگیں فروخت کرنے والے عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبجہ سے پتنگیں بر آمد کر لی۔

جبکہ پتنگیں اڑانے میں مصروف بوٹا، غفور، اصغر کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے جبکہ منشیات فروش عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔