کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عید الاضحی پر 16 ستمبرکو معیاد ختم ہونے والی دوائی سے اسپرے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اگست میں ہونے والی دو بارشوں کے بعد بھی ڈینگی سے بچائو کیلئے اسپرے مہم شروع نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس 3 ہزار لیٹر جراثیم کش ادویات موجود ہیں جس کی معیاد 16 ستمبر2016ء کو ختم ہورہی ہے جس کو عید الاضحی پر آلائشوں کو اُٹھانے کے بعد شہر میں جراثیم کش اسپرے کے لئے استعمال کیا۔
جائیگا ذائد المعیاد جراثیم کش ادویات موثر ثابت نہ ہونے سے عید الاضحی کے بعد شہر میں مہلک امراض کے پھیلنے کا شدید خطرے کا اندیشہ ہے ۔جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ماہ اگست میں ہونے والی 2بارشوں کے بعد بھی تاحال ڈینگی اور مکھی مچھروں سے بچائو کے لئے شہر میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کرانے سے قاصر رہی ذرائع کے مطابق میونسپل سروسز میں وافر مقدار میں اسپرے کی دوائیاں موجود ہیں۔