بلدیہ عظمی کراچی نے گولڈن ٹائون نالے کا کام ادھورا چھوڑ دیا، شدید بارش میں علاقہ دوبنے کا خطر پیدا ہو گیا :عابد جیلانی

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق اُمیدوار صوبائی حلقہ PS-120عابد جیلانی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گولڈن ٹائون نالے کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا شہر میں تیز بارش ہونے کی صورت میں ایک بار پھر گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون،وائرلیس گیٹ ،ناتھا خان گوٹھ اور شاہراہ فیصل زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماء عمر خطاب تنولی، کاشف بٹ، نوریذخان، سید معصوم شاہ، سعید خان، طارق بشیرکے ہمراہ گرین ٹائون کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور گولڈن ٹائون نالے کے ادھورے کام کی وجہ سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔تحریک انصاف کے رہنماء عابد جیلانی نے سندھ حکومت اورایڈمنسٹریٹر کراچی کو خبردار کیا ہے کہ گرین ٹائون، گولڈن ٹائون کے برساتی نالے اور روڈ کا کام پچھلے ڈیڑھ سال سے مکمل نہیں کیا اس کو فور امکمل کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر 14 کروڑ کی لاگت سے کام شروع کیا گیاجو ابھی تک نامکمل ہے جسکی وجہ سے علا قہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں ، دھول اور مٹی کی وجہ سے لوگ سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، عابد جیلانی نے کہاکہ کے ایم سی افسران کی بدنیتی اور کرپشن کی وجہ سے14کروڑ روپے کا بجٹ منظور ہونے کے باوجود ابھی تک کام مکمل نہیں کیا گیاتحریک انصاف کے رہنماء عابد جیلانی نے کہاکہ تحریک انصاف بہت جلدعوام کے مسائل لے کر ہا ئی کورٹ میں سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے خلاف پٹیشن دائر کرئے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حوش کے ناخن لے اور کرپٹ افسران کے خلاف فوری کاروائی کرے اور گولڈن ٹائون نالے کا ادھورا کام مکمل اورروڈ کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کرائے بہ صورت دیگر تحریک انصاف عوام کا مقدمہ ہائی کورٹ میں لڑے گی۔