بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والا ادارہ کرپشن کے باعث دیوالیہ ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی شدید مالی بحران کا شکار اور مادارے کی ریڑھ کی ہڈی محکمہ لوکل ٹیکس میں کرپشن کے باعث ریونیو صفراور محکمہ دیوالیہ کا شکار ہوچکا ہے ۔شہر میں جابہ جا غیر قانونی دیو ہیکل سائن بورڈ اور گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں کو اُجاڑ کر اشتہاری میٹریل لگا ئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ ریونیو اکھٹا کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھر رہا ہے ،شہر میں بڑھتے ہوئے سائن بورڈ اور فحش اشتہارات کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں گزشتہ روز صوبائی متحسب نے محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی میں کرپشن اور غیر قانونی کاروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات صادر کئے مگر اس پر سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اختر شیخ نے صوبائی متحسب کے احکامات کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے شہر کو سائن بورڈ کے جنگل میں تبدیل کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں

محسوس تو یہ ہوتا ہے محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کے ڈائریکٹر اختر شیخ کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے قاصر ہے اور انہیں محکمے کو تباہ کرنے اور کرپشن کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے زرائع کے مطابق محمہ لوکل ٹیکس کے کرپشن کا اب یہ عالم ہے کہ دیو ہیکل سائن بورڈ ز لگا نے کا سلسلہ شہر کے اہم شاہراہوں پر تیز کردیا گیا جو کہ کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے اگر محکمہ لوکل ٹیکس سے کرپشن کا خاتمہ کردیا جائے تو محکمہ کے ایم سی کو مالی بحران سے نکال سکتا ہے۔