کمشنر انشورنس پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ایس ای سی پی

SECP

SECP

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی)نے بعض انشورنس کمپنیوں کی جانب سے میڈیا مہم میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے انشورنس کے شعبے میں بہتری کے لئے شروع کی گئی اصلاحات کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی نے قانون کے مطابق اپنی انضباتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے اور ریگولیٹری قوانین اور قوائد کی خلاف ورزی پر کئی تکافل اور بیمہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ۔

پالیسی ہولڈروں کے سرمائے کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں بعض انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ایس ای سی پی اور خاص طور پر ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس کے خلاف زرائع میں مذموم مہم شروع کر دی گئی ہے۔

بعض انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ایس ای سی پی کمشنر انشورنس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن کا مقصد ایس ای سی پی کی جانب سے انشورنس کے شعبے کی بہتری کے لئے شروع کی جانے والی اصلاحات کے عمل پر اثر انداز ہونا ہے ۔