اوول (جیوڈیسک) انگلش کاؤنٹی سرے کی نمائندگی کرنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ دائیں گھٹنے میں فریکچر کی وجہ سے انگلش سیزن میں شرکت سے محروم ہو گئے ہیں۔
وہ فوری طور پر گھر واپس چلے گئے ہیں جن کی جگہ عارضی طوپر ہاشم آملا سرے کی نمائندگی کریں گے جبکہ قیادت کے فرائض فی الحال گیری ولسن کو سنبھالنا ہیں۔
سرے کے ڈائریکٹر آف کرکٹ الیک اسٹیوارٹ کا کہنا ہے کہ گریم اسمتھ نے اپنی پوری کوشش کی لیکن اسکین کے بعد فریکچر کی نشاندہی نے انہیں مجبور کر دیا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ شارٹ نوٹس پر انہیں ہاشم آملا کی خدمات حاصل ہو گئی ہیں۔