کنجاہ میں صفائی کا ناقص انتظام، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

کنجاہ: کنجاہ میں صفائی کا ناقص انتظام۔ وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے اکثر گلی محلوں کی نالیاں گندگی اور غلاظت سے بھری پڑی ہیں جبکہ خاکروبوں کی مٹھی گرم کرنے والوں کی گلیوں میں تووہ صفائی باقاعدگی سے کرتے ہیں۔جبکہ عام شہری صفائی کادرست نظام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ مکھی اور مچھروں کی بھی افزائش ہو رہی ہے۔

گلیوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والوں کی بھی یہی حالت ہے مال پانی دینے والوں کی گلیوں میں تو کوڑا اٹھا لیتے ہیں۔ جبکہ عام شہریوں کے گھروں کے آگے کئی کئی دن تک کوڑا کرکٹ پڑا رہتا ہے۔ کنجاہ کے شہریوں نے اعلی حکام سے اصلاح وحوال کا مطالبہ کیا ہے۔