کنجاہ کی مختلف برادریوں کا ایک اکٹھ چوہدری سرورکی رہائشگاہ پرمنعقد ہوا
Posted on March 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کنجاہ(جی پی آئی)کنجاہ کی مختلف برادریوں کاایک اکٹھ چوہدری سرورکی رہائشگاہ پرمنعقدہوا۔ جس میں ممتازقانون دان محمدخرم شہزادوڑائچ ایڈووکیٹ ،چوہدری ارشدوڑائچ،سابق کونسلرچوہدری عبدالرزاق نے اور ذیلدار، وڑائچ، سنگووالیہ، نمبردار، چھینہ براریوں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اور متفقہ طورپراپنی اپنی سیاسی وابستگیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
فیصلہ کیاگیاکہ آئندہ الیکشن میں سابق وابستگیوں کوپس پردہ رکھ کرشہرکنجاہ کی فلاح وبہبود،تعمیروترقی ،ذاتی مفادسے بالاترہوکر عوام کی امنگوں کے مطابق ملک وقوم سے محبت کرنے والی پارٹی اور کسی نیک ،ایماندار،باکردارشخصیت کوسپورٹ کریں گے۔اورشہرمیں ترقیاتی فنڈزکی غیرمنصفانہ تقسیم پر شدید تنقید کا اظہار کیا گیا۔ا ور یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔
شہرکی دیگرسیاسی سماجی اورسنجیدہ شخصیات کے ساتھ مل کرملکی مفادمیں آئندہ الیکشن کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ اکٹھ میں چوہدری صادق نمبردار۔ چوہدری احسان اللہ نمبردار۔ چوہدری سروروڑائچ۔ چوہدری ارشدوڑائچ۔ عاصم وڑائچ۔ مبشروڑائچ۔ حسن ظفر۔حاجی ریاض ، اکمل ، محمد افضل ،اکبرسنگووالیہ۔
الطاف سنگووالیہ۔احسان چھینہ۔چوہدری شکراللہ ذیلدار ، حاجی محمدافضل سمیت مختلف برادریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اور آئندہ مشاورتی اکٹھ 3مارچ بروز اتوار کو چوہدری احسان اللہ نمبردار کی رہائشگاہ پرہوگا۔ جس میں دیگر برادریوں کے سرکردہ افراد کو مدعو کیا جائے گا۔