کنجاہ رمضان سستا بازار فلاپ، حکومتی دعوے دھرے دھرے کے رہ گئے

کنجاہ : کنجاہ رمضان سستا بازار فلاپ، حکومتی دعوے دھرے دھرے کے رہ گئے۔ سستا بازار میں غیر معیاری اور مہنگے داموں اشیاء فروخت ہونے پرگاہکوں نے منہ موڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کنجاہ لاری اڈا پر لگائے گئے رمضان سستے بازار میں عوام کو معیاری اور سستے داموں اشیاء نہ ملنے پرعوام رمضان سستا بازار سے مایوس ہو کر عام بازار کی طرف رخ کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان سستا بازار کے نام سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔ جبکہ رمضان بازار میں گاہک توآتے نہیں انتظامیہ کے لوگ مجبوراً اپنے آفیسران کے حکم کے مطابق موجود ہوتے ہیں۔

جبکہ دکانداروں اور عام لوگوں کا خیال ہے کہ اس سال کی نسبت پچھلے سال کنجاہ میں رمضان سستا بازار کامیاب رہا۔ کیونکہ عیدگاہ چوک میں رمضان سستا بازار لگنے سے تقریبا پچاس ساٹھ دیہاتوں کے لوگوں کو بھی اس سے ریلیف ملتا تھا۔ اس دفعہ جورمضان سستا بازار کیلئے جگہ کاتعین کیا گیا ہے۔ وہ عوام کامرکز نہ ہے۔ بلکہ غیرموزں جگہ پر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت رمضان بازار لگا کر اس کو ناکام بنایا گیا ہے۔