کنجاہ کے گائوں کوٹ موجدین کے قریب حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ

کنجاہ : کنجاہ کے گائوں کوٹ موجدین کے قریب حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقع کے بعد خفیہ ایجنسیوں نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

جبکہ خفیہ ایجنسیوں سمیت پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ وقوعہ میں جاں بحق ہونے والے لانس نائیک محمد رمضان کا موبائل ریکارڈ بھی نکلوا لیا گیا ہے واقع میں کرنل زاہد لطیف زخمی ہو گئے تھے۔