سبی (نامہ نگار) علم کا حصول مرد کی طرح عورت کیلئے بھی ضروری ہے ایک پڑھی لکھی خاتون معاشرے کی نئی نسل کو بہتر طور پر سنوارنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے طالبات اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر اچھی پوزیشن ہولڈرز بن سکتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رسول آباد کو بخاری گرائونڈ کے قریب سرکاری رہائشگاہ میں شفٹنگ کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال بڑیچ ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل مسسز تنویر سلطانہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن شازیہ حفیظ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل کوثر رشید، کونسلر ثاقب بھٹہ، یار علی گشکوری، محمد طاہر عباس ، عمران اعتماد یوسفی و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر مرد اور عورت کیلئے روشنی کی حیثیت رکھتا ہے تعلیم کی روشنی سے مستفید ہوکر خواتین نہ صرف معاشرے کی پڑھی لکھی باشعور خواتین کا درجہ حاصل کرلیتی ہیں۔
بلکہ معاشرے کی نئی نسل کو بہتر طور پر سنوارنے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں آج کے دور میں باالخصوص خواتین کیلئے تقریبا ہر شعبہ میں ترقی کی راہیں موجود ہیں واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رسول آباد گزشتہ کئی سالوں سے کسی کی ذاتی رہائش گا میں طالبات کوتعلیم فراہم کررہا تھا موجودہ بلڈنگ میں سکول کی شفٹنگ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل مسسز تنویر سلطانہ، کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔