فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں کمسن طالب علموں کی شہادت قومی المیہ ہے علم دشمنی کی بد ترین مثال قائم کرنے والے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں سانحہ پشاور اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ علم کی شمع جلانے والے معصوم شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا حکومت پاکستان سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے آخری دہشت گرد تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھے گی۔
پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے او ر دہشت گردوں کو پیغام دیناہوگا کہ پوری پاکستانی قوم انکے خلاف صف آراء ہوچکی ہے۔
انکے خاتمے تک ہر پاکستانی انکے خلاف جہاد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہداء کے والدین کے غم میںبرابر کے شریک ہیں وطن عزیز کے بہادر نو نہالوں پاکستان کی بقاء کے لئے جام شہادت نوش کرکے ثابت کیا کہ ملک کا بچہ بچہ پاکستان کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔