(ربنا تقبل مِنا) ایک آڈیو سنی آڈیو کے کئی حصے تھے ہر حصہ جیسے ذہن کی گرہیں کھولتا گیا٬ اللہ پاک نے توفیق دی اور اسے ٹائپ کرنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہی٬ ایک اہل علم خاتون کی وجہ سے ایک نسل میں کتنے علماء کتنے اہل علم پیدا ہوئے اور سبحان اللہ ان خاتون کے نام سے مشہور ہوئے ٬ مجھے اپنے لئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا کہ بظاہر عورت معاشرے میں ہمیشہ کہیں بھی ہو ثانوی حیثیت کی مالک دکھائی دیتی ہے ٬ مگر اس کے پاس علم شعور اور عمل ہو تو وہ خاندان کو اپنے نام کی شناخت دے جاتی ہے٬ آئیے کچھ حالات زندگی تیمیہ نامی خاتون کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جناب امام ابن تیمیہ کے بارے میں٬ ہم سب کیلئے امام ابن تیمیہ جیسی شخصیت بہترین عمل کی مثال ہے اللہ پاک ہم سب کو علم حاصل کرنے اور پھر شکر کرنے اور عمل میں لا کر دوسروں کیلیۓ خیر بانٹنے والا بنا دے(آمین)
کچھ حالات زندگی جو ہر مسلمان کیلیۓ قابل تقلید ہیں ٬ آئیے شروع کرتے ہیں٬ حصول علم اصل میں اللہ کو خوش کرنا ہمارا مقصد ہونا چاہیے علم افضل ترین عمل ہے جس سے اللہ رب العزت بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے فرائض کی بجا آوری کے بعد دین کا علم سیکھناچاہیے٬ اللہ کا کلام سیکھنا خوش قسمت انسانوں کیلئے ہے۔
درست علم موجودہ وقت میں سیکھنا بندے پر اللہ کا احسان ہے٬ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے “” یہ معمولی بات نہیں ہے٬ اس پر اللہ کا شکر ادا کریں٬ اس انعام پر روزانہ صدقہ ضرور کریں ٬ کسی مسکین کو کھانا کھلا دیں یا کسی بیمار کی ضرورت پوری کر دیں۔
یہ دراصل اس بات کا شکرانہ ہے کہ اللہ پاک نے آپکو ایک ایسی راہ دکھائی ہے جو آپ کی زندگی میں خیر و بھلائی کا دروازہ کھولنے کا باعث بنی ہے٬آپﷺ انسانوں میں سب سے زیادہ سخی تھے آپﷺ سب سے زیادہ رمضان میں سخاوت کرتے جب جبرئیلؑ ان سے ملاقات کرتے ٬گویا اس بات کا شکر تھا ٬انسان کیلئے سب سے بڑی رحمت ہے کہ وہ استاد کے ساتھ علم کی مجلس میں ہو ٬علم کا صدقہ ہے کہ دوسروں تک حاصل شدہ علم کو پہنچائیں ٬ یہ ایسے ممکن ہے کہ جب ہم خود عربی پڑھنا سیکھیں محنت سے سیکھے ہوئےعلم کو پُختہ کریں۔
پوری توجہ سے سن کر سمجھیں اور پھر مہارت کے ساتھ پورے شرح صدر کے ساتھ آگے پہنچائیں ٬دعا بھی ساتھ کرتے رہیںاللہ پاک سے کہیں کہ ہمیں اصل مقصد پر جمائے رکھے اور ہمیں اور سکھانے والے کو بھٹکنے سے بچائے کہ وہ کوئی ایسی غلطی نہ کر دے کہ جو غلط معلومات کا باعث بنے۔ جاری ہے۔