کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ درسگاہوں پر قبضہ اور اس پر غیر قانونی تعمیرات کرنا قابل مذمت عمل ہے اسکولوں اور کالجوں پر قبضہ کرنے والوں کو گرفت میں لیا جائے تاکہ علم دشمنوں کی سازشوں کو شکست دیا جاسکے۔ آصف اسکول گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی میں قبضہ چھڑا کر اس پر غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے بعد اس پر تعمیراتی کاموں کے جلد ازجلد آغاز کے حوالے سے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کی صدارت میں ایجوکیشن اور بلدیاتی اداروں کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر اسکول کراچی عبدالواہاب عباسی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور ایجوکیشن و ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کی مشاورت اور کاوشوں سے اسکول کی تعمیرات کاموں کے لئے پی سی ون تیار کرکے ڈائریکٹر اسکول عبدالواہاب عباسی نے سیکریٹری تعلیم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ آصف اسکول گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی کو ماڈل درسگاہ بنایا جائیگا انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتراوراسکولوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے
اساتذہ کی کمی کے حوالے سے شکایات کو دور کیا جائے ۔ اسکول کے اندر اور اطراف کسی بھی قسم کے تجاوزات قائم نہ ہونے دیا جائے اور اسکولوں کے اطراف موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے تاکہ بچے پر سکون ماحول میں علم کا حصول ممکن بنا سکیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے بلدیاتی اداروں کو بھی ہدایت کی کہ درسگاہوں کے اطراف کچرا کنڈیوں کا فوری خاتمہ کریں اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنا یا جائیاس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علم دشمن عناصر نے گرین ٹائون اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کے لئے آصف اسکول پر قبضہ کیا
ایسے اقدام کی روک تھام کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں انہوں نے سرکاری اسکولوں میں سہولیات کے فقدان پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ درسگاہوں میں باتھ رومز نہ ہونا اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو محکمہ کے کوتاہی اور لاپراہی قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ اور ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اسکولوں کا سروے کرکے اسکولوں میں سہولیات کی فقدان کا فی لفور خاتمہ کریں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ آصف اسکول گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی کے جلد از جلدت عمیر کو یقینی بنا نے کے لئے فوری اقدامات کرے۔