لاہور: چیئرپرسن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن (HNEF) سندس قمر نے کہا ہے کہعلم وہی بہتر ہے جو اللہ کی مخلوق کے لئے نفع بخش ہو، قومیں اسی صورت بدلتی ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو تی ہیں جب وہ اپنے لکھنے پڑھنے کے انداز کو بہتر کریں اور ہر کام ذمہ داری اور احسن طریقہ سے انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مقامی سکول میں تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہطالب علموں کو زندگی میں انتہائی کٹھن مراحل اور دشوار گزار راستوں سے ہو کر کامیابی کی منزل مقصود تک پہنچنا ہوتا ہے اس لئے ان کی حوصلہ افزائی انہیں مزید محنت کرنے اور ان میں چھپی ہوئی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
سندس قمرنے کہاکہ علم کے فروغ کیلئے حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی اداروں کو پورے وسائل مہیا کرے تاکہ اساتذہ بہتر سے بہتر طریقہ سے طالب علم کی تعلیم و تربیت کرسکیں۔