علم کا فروغ ہی معاشرے میں سداھار کا باعث ہے:سلمان احمد عثمانی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرین پیس پبلک اسکول کیمپس 1کی کامیابی کی بعد گرین پیس پبلک اسکول و کالج کا قیام عمل میں آگیا گزشتہ روز گرین پبلک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سلمان احمد عثمانی نے کیپس 2میں رنگ و روغن اور اسکول کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ علم کا فروغ ہی معاشرے میں سدھا ر لاسکتا ہے گرین پیس ایجوکیشنل سسٹم علم کے فروغ کا اپنا فریضہ نہایت دیاتنداری کے ساتھ انجام دے رہا ہے

انہوں نے کہا کہ گرین پیس پبلک اسکول و کالج خالصتاً پرائیویٹ اور نو لاس نو پروفٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے معاشرے کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا جس میں جدید دور کے تعلیم کے ساتھ طلباء و طالبات کی لئے علم دوست ماحول کا بھی بندوبست کیا گیا ہے سلمان احمد عثمانی کہا ہے کہ گرین پیس اسکول و کالج کھو کھر آپار ملیر جیسے مضافاتی بستی کے طلبہ کے لئے ایک تحفہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا دارہ طلباء و طالبات کو تدرسی عمل کے ساتھ غیر تدریسی صحت مند سرگرمیاں فراہم کرے گا ۔