کراچی (جیوڈیسک) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبعیت نازساز ہو گئی۔ ھسپتال میں چیک اپ کے بعد عبدالستار ایدھی کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ کراچی معروف سماجی رہنما عبدالستار کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ایس آئی یو ٹی ھسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف چیک اپ کئے گئے۔
عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کے مطابق عبدالستار ایدھی کو طبعیت خراب ہونے پر ھسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے ہیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔