معروف کرکٹر محمد مدثر عطاری نے آل پنجاب سردار آفتاب اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر آف دی ٹورنامنٹ ہونے کا اعزاز جیت لیا

چکوال : معروف کرکٹر محمد مدثر عطاری نے آل پنجاب سردار آفتاب اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر آف دی ٹورنامنٹ ہونے کا اعزاز جیت لیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر نے محمد مدثر عطاری کو ٹرافی انعام دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ ڈگری کالج چکوال گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت جس میں محمد مدثر عطاری جوکہ چکوال سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز باؤلر ہیں نے تین سپر اوور بغیر کوئی سکول دیئے مکمل کئے جس پر انہیں بہترین باؤلر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل ہوا واضح رہے کہ سپر اوور میں ہر سکور ڈبل کاؤنٹ کیا جاتا ہے اور چکوال کی تاریخ میں محمد مدثر عطاری وہ واحد باؤلر ہیں جنہوں نے بغیر کوئی سکور دیئے تین اوور مکمل کئے ۔دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئی نسل کو دور جدید کے تقاضوں اور چیلنجز کا سامنا کرنا کیلئے حکومت ایسے پروگرام متعارف کروا رہی ہے جس سے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں خود اعتماد اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں یہ بات صوبائی وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے راک ہل اکیڈمی چوآسیدن شاہ میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے طلباء و طالبات، والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سرپرست اعلی راک ہل اکیڈمی میجر جنرل(ر) محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ مصور احمد خان نیازی، چیف وارڈن سول ڈیفنس و معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر، سابق ناظمین اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ راک ہل اکیڈمی میجر جنرل(ر) محمد اکرم کی سرپرستی میں علاقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ترجیحات میں تعلیم پہلے نمبر پر ہے۔

اس سلسلہ میں دانش سکولوں کا قیام، لیپ ٹاپ کی تقسیم، انڈولمنٹ فنڈز سے ذہین طلباء و طالبات کو وظائف دیئے جارہے ہیں اور اب اس سلسلہ میں مستحق ذہین طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کیلئے بیرون ملک دورے کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں میں نے اپنے علاقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جن میں زیادہ تر تعلیم سے متعلقہ شعبہ سے ہیں جن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، دور افتادہ علاقوں میں کالجوں کا قیام ترجیحات میں شامل رہی ہیں اور آئندہ بھی حکومت تعلیم کے شعبے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی قبل ازیں پرنسپل راک ہل اکیڈمی سہیل اکرم نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ میں دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

تقریب میں طلباء و طالبات نے پی ٹی شو، ڈھول پر روایتی رقص، لڈی بھنگڑا ڈال کر فیسٹیول کا آغاز کیا کھیلوں میں ریس، ہائیڈل ریس، رسہ کشی و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے مہمان خصوصی نے راجہ مجاہد افسر کو اکیڈمی کی طرف سے تعلیم کے شعبہ میں ان کی گراں خدمات پر شیلڈ دی جبکہ میجر جنرل(ر) محمد اکرم نے صوبائی وزیر کو بھی شیلڈ پیش کی صوبائی وزیر نے کمپیوٹر لیب، پروجیکٹر روم کا بھی معائنہ کیا بعدازاں صوبائی وزیر نے اکیڈمی نے لان میں پودا لگایا۔