کراچی(جیوڈیسک) معروف قوال عزیز میاں کا آج71 واں یوم پیدائش منایاجارہاہے۔برصغیرمیں فن قوالی میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے عزیزمیاں قوال 17 اپریل1942 کودہلی میں پیداہوئے۔انہوں نے دس برس کی عمرمیں استاد عبدالواحد خان سے قوالی کافن سیکھناشروع کیا۔
16 برس تک داتاگنج بخش اسکول لاہورمیں تربیت حاصل کی۔ ہارمونیم پر ان کی پہلی ہی تان سامعین پرگہرااثر چھوڑتی۔ عزیزمیاں نہ صرف قوالی کے فن میں مہارت رکھتے تھے بلکہ وہ واحد قوال تھے جوشاعری بھی کرتے تھے۔
ان کی مقبول ترین قوالیوں میں کون بشر ہے اللہ ہی جانے؟ اورایک سو15 منٹ کی طویل قوالی حشرکے روزیہ پوچھوں گاشامل ہیں۔عزیز میاں کا انتقال تہران میں ہوااور آپ کو ملتان میں سپردخاک کیا گیا۔