معروف ماہر تعلیم افضال احمد خاں اعوان نے بطور انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا چارج سنبھال لیا ہے

ملکہ : معروف ماہر تعلیم افضال احمد خاں اعوان نے بطور انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کے پیش رو چوہدری خالد محمود عابد کا تبادلہ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول گولڑہ ہاشم بطور SST ہو گیا ہے۔ جبکہ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول گولڑہ ہاشم سے محمد اسلام SST کا تبادلہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گلیانہ ہو گیا ہے۔ مذکورہ اساتذہ نے متعلقہ جگہوں پر چارج سنبھال لیا ہے۔