معروف ٹی وی کمپیئر قریش پور انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) معروف ٹی وی کمپیئر قریش پور طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ قریش پور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے۔ قریش پور نے ناول نگاری اور کالم نویسی میں بھی کی۔

انہیں 1970 کی دہائی میں مشہور پروگرام کسوٹی سے مقبولیت حاصل ہوئی۔ قریش پور نے لفظ کی تلاش، شیشے کے گھر، ذوقِ آگہی، یو این کوئیز کے ناموں سے بھی پروگرام کیے۔

اور ضیا محی الدین کے پروگرام جو جانے وہ جیتے میں بطور ماہر شریک رہے۔ کسوٹی میں قریش پور کے ساتھ عبیداللہ بیگ اور غازی صلاح الدین جیسے بڑے نام بھی موجود رہے۔ گزشتہ برس جون میں عبید اللہ بیگ کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔