اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے ویٹو کے حق اور دیگر ممالک کے حقوق کو نظرانداز کئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر ممالک کے تعاون سے دنیا میں قیام امن اور دہشت گردی کو روکنے کی کوشش کریں۔
اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل نے دیگر ممالک کے خلاف طاقت کے استعمال کے لئے بڑی طاقتوں کی یکطرفہ کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے سخت خلاف تھے۔