پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوہاٹی چرچ پر حملہ پورے پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، واقعے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کوہاٹی گیٹ میں متاثرہ چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر ذرائع سے گفت گو میں اسد قیصر نے کہا کہ گرجا گھر پر دہشت گرد حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ بے گناہ لوگوں پر حملہ کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔