کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم مطلوب دہشت گرد گرفتار

ARESSTED

ARESSTED

پشاور (جیوڈیسک) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

کوہاٹ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور دو دستی بم برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا نام گلاب شیر ہے اور اس کا تعلق کوہاٹ کے علاقے زر گڑی سے ہے۔ گلاب شیر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اور وہ قتل، اقدامت قتل، دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جس کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے 10 لاکھ روپے رکھی تھی۔