کوہاٹ (جیوڈیسک) راولپنڈی میں زندگی معمول پر آ گئی جبکہ کوہاٹ سے بھی کرفیو اٹھا لیا گیا ہے,تیراہ بازار سے فوجی دستے واپس روانہ ہو گئے ہیں.دونوں شہروں میں زندگی معمول پر آ گئی ہے.
کوہاٹ پولیس نے فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔پیر کے روز پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کوہاٹ شہر میں فوجی دستے تعینات تھے۔کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے لیکن اب معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں,سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے ساتھ دکانداروں نے بھی کاروبار کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فوج تیراہ بازار سے واپس چلی گئی ہے.
راولپنڈی میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی کھل چکے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے،روالپنڈی کے علاقوں میں فوج بدستور موجود ہے اور فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں دفعہ 144 بھی تاحال نافذ ہے اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔
راولپنڈٰی کے راجہ بازار میں تاجروں کی جانب سے آج صبح دیئے جانے والا دھرنا بھی ختم کر دیا گیا ہے تاہم دھرنے میں علاقے کی کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت کے نہ پہنچنے پر تاجروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔