کوہاٹ : انتخابی امیدوار کے دفتر میں دھماکا 5 افراد جاں بحق،15 زخمی

Kohat

Kohat

کوہاٹ(جیوڈیسک)کوہاٹ اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے کچا پکا میں انتخابی دفترمیں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جس انتخابی دفتر میں دھماکا ہوا وہ این اے 39 اورکزئی ایجنسی سے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار سید نور اکبر اور این اے 14 کوہاٹ پر اے این پی کی امیدوارخورشید بیگم کا مشترکہ دفتر بتایا جاتا ہے۔

دھماکے سے 5 گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈی ایس پی مشتاق حسین کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرولڈ تھا جس میں دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ ہنگو روڈ کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔