کوہاٹ: بھتہ خور گرفتار، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی ریجن کوہاٹ نے ایک کامیاب چھاپے کے دوران بھتہ خور کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق خطرناک بھتہ خور عمران خان کے حوالے سے پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ علاقے میں موجود ہے۔

اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کے لئے عثمانیہ نہر پل پٹی پہنچے جہاں پولیس نے اپنی رہائش گاہ سے بھتہ خور عمران خان کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو بعد اذاں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔